پاکستانی وزیراعظم مسجدالنبی میں + تصاویر

IQNA

پاکستانی وزیراعظم مسجدالنبی میں + تصاویر

9:19 - April 09, 2024
خبر کا کوڈ: 3516186
ایکنا: شہباز شریف، نے مدینے میں مسجدالنبی(ص) کی زیارت کے لیے حاضری دی اور نماز ادا کی۔

ایکنا نیوز- المدینہ نیوز کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کی شام مسجد النبی میں حاضری دی اور اس مقدس مقام میں نماز ادا کی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی۔

اس دورے کے موقع پر ملاقات میں سیاسی و عسکری حکام کے ساتھ ساتھ تقریب کے منتظمین نے بھی ان کا استقبال کیا۔

 

ملک کی چند بڑی جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ پاکستان میں پارلیمانی انتخابات کرانے کے بعد اقتدار میں آنے والے محمد شہباز شریف اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب روانہ گئے ہیں۔

 

بہت سے لوگوں نے اس سفر کو سیاسی پیغام کے طور پر سمجھا ہے، خاص طور پر خطے اور دنیا کے حوالے سے پاکستان کی عمومی پالیسیوں کے تسلسل پر زور دیا ہے۔ ان پالیسیوں کو سیاسی گروہوں اور پاکستانی عوام کے ایک بڑے حصے نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے، خاص طور پر خطے اور دنیا میں امریکی پالیسیوں کا ساتھ دینے کی بحث میں۔

 پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی برطرفی کی وجہ ان پالیسیوں کی مخالفت اور ملک کے قومی مفادات کے مطابق سیاسی فیصلہ سازی میں آزادی پر اصرار کو قرار دیا تھا۔

 

دوسری جانب کچھ لوگوں نے عمران خان کی پارٹی یعنی تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے آزادانہ طور پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی وسیع کامیابی کی وجہ سے پاکستان کی موجودہ حکومت کی زندگی کو مختصر قرار دیا ہے۔/

 

 

4209249

نظرات بینندگان
captcha