پاکستان؛ امامت راہ نجات کنونشن کا اہتمام

IQNA

پاکستان؛ امامت راہ نجات کنونشن کا اہتمام

8:04 - February 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3507269
تہران[ایکنا] گلگت بلتستان پروفیشنلز کا ملک گیر اجتماع آج منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق یونیورسٹیز۔ کالجز و دیگر پروفیشنلز کا باشکوہ  اور پہلا ملک گیر اجمتاع"گلگت بلتستان پروفیشنلزکنونشن 2020،بعنوان: امامت راہ نجات" آج بروز اتوار بتاریخ۔23 فروری کو بوقت۔12.00 دن بمقام :دانشگاہ عروہ الوثقی،لاہور" میں منعقد کیا جارہا ہے۔


اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کیلئے راولپنڈی/اسلام آباد سے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے.مخیر حضرات حسب توفیق اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔غریب طلبإ و دیگر جو کرایہ ادا نہیں کرسکتے ٹرانسپورٹ بلکل فری ہے۔

 

نوجوانوں طلبا کو امامت کے اصول سے آشنا کرانا، جوانوں میں ہم آہنگی اور احساس ذمہ داری اجاگر کرنا اور انکی فکری و معنوی تربیت اس اجتماع کا مقصد بتایا جاتا ہے۔

 

تمام جوانوں کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے اور اجتماع سے علامہ سید جواد نقوی خصوصی خطاب کریں گے۔


قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز سے ملک کے مختلف حصوں سے طلبا کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔مزید معلومات کیلئے ان نمبروں
پہ رابطہ کریں – 03438822890 اور 03405228514

پاکستان؛ امامت راہ نجات کنونشن کا اہتمام

نظرات بینندگان
captcha