مسجدالاقصی میں یوم قدس کے دن نمازیوں پر حملہ+ ویڈیو

IQNA

مسجدالاقصی میں یوم قدس کے دن نمازیوں پر حملہ+ ویڈیو

9:25 - April 06, 2024
خبر کا کوڈ: 3516160
ایکنا: صہیونی اہلکاروں نے آنسوگیس کے ساتھ یوم قدس کے دن مسجد الاقصی میں آنے والوں نمازیوں پر حملہ کیا۔

ایکنا نیوز- عربی بوسٹ نیوز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فورسز نے بغیر کسی وارننگ کے مصلی القبلی کے سامنے نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔

 

اس سے قبل صیہونی حکومت نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے 3600 فوجی دستے روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ توقع ہے کہ اس بابرکت مسجد میں 60,000 سے زائد افراد جمعہ کی نماز میں شرکت ہوگی۔

 

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج کے حملے کے بعد ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے غزہ کی پٹی اور مسجد الاقصی کی حمایت میں نعرے لگائے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق مسجد کے آسمان پر اڑنے والے صہیونی ڈرون کی طرف سے آنسو گیس فائر کی گئی.

ابھی تک صیہونی حکومت نے نمازیوں پر آنسو گیس پھینکنے کی وجوہات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 

یروشلم کے محکمہ اوقاف اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا: تقریباً 65 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی اور دسیوں ہزار نمازی رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ .

 

اس سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آخری جمعہ ماہ رمضان کی 26-27 کی درمیانی رات ہے، یہ رات سال کی واحد رات ہے جب مسجد اقصیٰ کے دروازے نمازیوں کے لیے دن رات کھلے رہتے ہیں۔ /

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4208704

نظرات بینندگان
captcha