عراقی بین الاقوامی قرانی مقابلوں میں ایرانی قراء کی عمدہ کارکردگی + تصاویر

IQNA

عراقی بین الاقوامی قرانی مقابلوں میں ایرانی قراء کی عمدہ کارکردگی + تصاویر

6:33 - April 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3516140
ایکنا: عراق کے بین الاقوامی قرانی مقابلے «العمید» میں ایرانی قرآء نے نوجوانوں اور سنئیر کیٹگریز میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

عراقی بین الاقوامی قرانی مقابلوں میں ایرانی قراء کی عمدہ کارکردگی + تصاویرایکنا نیوز-؛ کفیل گلوبل نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق، قرآنی تلاوت کے بین الاقوامی ٹیلی ویژن مقابلے کا پہلا دور عباسی آستان مقدس کے قرآن سائنسی اسمبلی نے 21 عرب اور بیرونی ممالک کے قاریوں کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا۔

 

اس رپورٹ کے مطابق اس مقابلے کے آخری مرحلے میں بالغ عمر کے 5 قاریوں اور کم عمرقرآء کے 5 قاریوں کے درمیان مقابلہ ہوا، اس گروپ میں پاکستان سے محمد ابوبکر، عراق سے احمد حسن حمزہ اور یاسین غلامی بالترتیب ایران سے،  پہلی سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

اس کے علاوہ بالغ عمر کے گروپ میں عراق کے "احمد جمال الرقابی"، مصر کے "محمود السید عبداللہ" اور ایران کے "مہدی رحمت اللہ تقی پور" نے پہلی سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

آستان عباسی کی انتظامی کونسل کے رکن سید لیث الموسوی کی موجودگی میں اس مقابلے کے سرفہرست فاتحین اور ججز کی کمیٹی کے ارکان کی اعزازی تقریب منعقد ہوئی اور اس مقابلے کے بہترین فاتحین کو آستان عباسی کی جانب سے مالی انعامات سے نوازا گیا۔/

 

 

4207826

نظرات بینندگان
captcha