نجف اشرف؛ شب شهادت امام علی(ع) پر لاکھوں عزاداروں کی حاضری+ تصاویر

IQNA

نجف اشرف؛ شب شهادت امام علی(ع) پر لاکھوں عزاداروں کی حاضری+ تصاویر

6:29 - April 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3516139
ایکنا: حرم مطهر امام علی(ع) واقع نجف اشرف میں شب شھادت امام علی کی مناسبت سے عراق اور دیگر ممالک سے لاکھؤں کی تعداد میں زائرین نے حاضری دی۔

ایکنا نیوز؛ آستان علوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نجف اشرف میں امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک پر شب قدر کی دوسری شب عراق اور مختلف ممالک سے لاکھوں زائرین نے حاضری دی۔

آستانہ علوی دربار کے زائرین نے شب شہادت امام علی علیہ السلام کی عبادت کی  اور اس عظیم امام کی شہادت پر ماتم بھی کیا۔

 

اس سلسلے میں آستان علوی کے خادمین اور تقریباً 2000 رضاکاروں نے زائرین کو مذہبی خدمات، سیکورٹی، میڈیا، استقبالیہ اور تبلیغی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر قوتیں صرف کر دیں۔

 

اس کے علاوہ، نجف کے سیکورٹی، صحت اور میونسپلٹی کے محکموں کے ساتھ ہم آہنگی میں، روضہ امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ نے مہمان نوازی اور نقل و حمل کے لحاظ سے زائرین کی خدمت کے لیے غیر معمولی کوششیں کیں۔/

 

 

 

 

4207942

 

نظرات بینندگان
captcha