حرم مطهر حضرت علی (ع) میں پرچم عزا نصب+ تصاویر

IQNA

حرم مطهر حضرت علی (ع) میں پرچم عزا نصب+ تصاویر

2:26 - March 30, 2024
خبر کا کوڈ: 3516125
ایکنا: ایام شهادت حضرت امیر المؤمنین (ع) کی مناسبت سے صحن مطهر حرم حضرت علی (ع) میں علم عزا نصب کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

ایکنا نیوز- امام علی (ع) نیٹ ورک کے مطابق آستان علوی کے سیکرٹریٹ نے امیر المومنین (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر حرم مقدس میں پرچم عزا لہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ہال میں آستان علوی کے سیکرٹری جنرل اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، خادمین، حرمین شریفین، علمائے کرام، مدارس کے طلباء، سرکاری افسران، مذہبی، حکومتی اور سماجی اداروں کے نمائندوں اور زائرین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ماتمی جلوس نکالے گئے۔

 

حرم علوی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن احمد القرشی نے بیان کیا: امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پرحرم حضرت علی علیہ السلام نے امیر المومنین کے ماتمی پرچم کو بلند کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا: آستان علوی نے اس موقع کے لیے دینی، ثقافتی اور خدمتی پروگرام بھی تیار کیے ہیں جو کہ اگلے تین دنوں میں منعقد کیے جائیں گے، اسی طرح حضرت امیر (ع) کی زخمی ہونے کی رات، آپ کی شہادت کی رات، اور تیسری شب قدر پر تقریبات منعقد ہوں گی۔

 

آستان علوی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حیدر رحیم نے بھی کہا: حرم علوی پر چادر چڑھانے کی تقریب کے علاوہ آستان علوی سیکرٹریٹ نے روضہ مبارک کو بھی زائرین اور عزاداروں کی حاضری کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ تقریب علمائے کرام اور نجف اشرف مدرسہ کے پروفیسروں، قبائلی شیوخ اور حسینی جلوسوں اور دیگر لوگوں کی شرکت سے منعقد ہوتی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ امیر المومنین (ع) کے ماتمی پرچم کو بلند کرنے کی تقریب کا آغاز آستان علوی کے قاری حاج کریم منصوری اور پھر قاری سید ہانی الموسوی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اور آستان علوی کے مؤذن نے حاضرین کو حضرت علی علیہ السلام کی زیارت سنائی۔ اس کے بعد زائرین کے درمیان ماتمی پرچم بلند کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔/

 

 

 

 

4207472

ٹیگس: امام علی ، پرچم ، عزا
نظرات بینندگان
captcha