جشن میلاد امام حسن مجتبی(ع) آستانہ عباسی کے تعاون سے+ تصاویر

IQNA

جشن میلاد امام حسن مجتبی(ع) آستانہ عباسی کے تعاون سے+ تصاویر

6:41 - March 28, 2024
خبر کا کوڈ: 3516118
ایکنا: آستان مقدس عباسی کی جانب سے ولادت با سعادت امام حسن مجتبی علیه السلام کا سالانہ جشن میلاد منایا گیا۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الکفیل کے مطابق امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم ولادت کی تقریب  حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں منعقد ہوئی جس میں عراقی حکام اور شخصیات کے علاوہ مختلف طبقوں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جشن کا آغاز حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے قاری محمد الرقابی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور پھر آستان کے شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے اپنے خطاب میں امام حسن مجتبی علیہ السلام کے یوم ولادت پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی۔

 

 اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں کربلائی نے شیعوں کے دوسرے امام کی زندگی کے مراحل اور ان کے اعلیٰ اخلاق کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں ان تکالیف اور مصائب کا ذکر کیا۔

 

اپنی تقریر کے آخر میں انہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی جنگجوؤں کی بہادری اور آیت اللہ سیستانی کے فتوے پر ان کے ردعمل کی تعریف کی۔

اس تقریب کے تسلسل میں شعراء اہل بیت علیہم السلام نے امام حسن مجتبی اور اہل بیت علیہم السلام کی مدح میں اپنے اشعار سنائے اور آخر میں میلاد امامت کے مقابلے کے فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا۔

مقابلہ امام حسن (ع) کا اہتمام آستان عباسی نے کیا تھا۔/

 

 

4207315

نظرات بینندگان
captcha