تصویر نگاری، ترکی میں حفظ کا نیا انداز+ ویڈیو

IQNA

تصویر نگاری، ترکی میں حفظ کا نیا انداز+ ویڈیو

16:42 - April 05, 2024
خبر کا کوڈ: 3516007
ایکنا: ترک مدارس میں تصویر سازی کے ساتھ بچوں کو حفظ میں مدد دینے کی روش نکالی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- ینی شفق کے مطابق ترکی میں حفظ قرآن کے سکولوں میں سے ایک کی ویڈیو سوشل نیٹ ورکس پر صارفین میں مقبول ہو گئی ہے جس میں طالب علم آیات کی تشریح کر کے جدید طریقے سے قرآن پاک حفظ کر رہے ہیں۔

 

اس طریقہ میں مصوری کے فن سے قرآن پاک کے معانی کے کچھ حصے کاغذ پر کھینچے جاتے ہیں اور پھر کاغذ کو تہہ کیا جاتا ہے۔

 

جیسے ہی ہر کاغذ کھولا جاتا ہے، قرآن سیکھنے والے کے سامنے آیت کی تصویر کا ایک حصہ آویزاں ہوتا ہے، اور آیات کو حفظ کرنے اور ان کو مضبوط کرنے کا عمل سیکھنے والوں کے لیے آسان ہو جاتا ہے۔

 

یہ طریقہ دراصل حفظ قرآن کے ساتھ فن کو جوڑتا ہے جس سے حفظ قرآن کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ آیات سے متعلق کلیدی الفاظ سیکھنے والوں کے ذہنوں میں جم جاتے ہیں اور الفاظ کو یاد کرنے کا عمل آسان اور تیز تر ہو جاتا ہے۔ .

ذیل میں، آپ حفظ قرآن کے اس طریقہ سے متعلق ایک ویڈیو دیکھیں گے، جو ایک ترک طالب علم سورہ تکویر کے لیے کرتا ہے۔

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4204337

نظرات بینندگان
captcha