پاکستان؛ مقابلہ حفظ چہل حدیث

IQNA

پاکستان؛ مقابلہ حفظ چہل حدیث

9:08 - January 23, 2015
خبر کا کوڈ: 2750354
بین الاقوامی گروپ: المنجی نیٹ ورک کی جانب سے کالج اور یونیورسٹی لیول طالبعلموں کے درمیان مقابلہ منعقد ہوگا

ایکنا نیوز- نوجوان طلباء کی دینی اور فکری تربیت اور انہیں احادیث معصومین سے روشناس کرانے کے لیے مقابلہ حفظ چہل حدیث منعقد کیا گیا ہے۔
جوانوں کی دینی تربیت میں سرگرم المنجی نیٹ ورک کے مطابق شرکت کے خواہشمند کوئٹہ کے مختلف اسٹیشنریز جیسے تمار اسٹیشنری،محمد علی اسٹیشنری،جامعہ امام صادق اسٹیشنری اور ظہور بک سنٹر سے سوالوں کے نمونے حاصل کر سکتے ہیں۔
اس مقابلے میں صرف میٹرک کے بعد کی طالبات شرکت کرسکتی ہیں۔
مقابلہ کے پہلے مرحلے میں تحریری امتحان لیاجائے گا اور اسکے بعد فائنل راونڈ کے لیے زبانی سوالات پوچھے جائیں گے۔ فائنل مقالہ تین فروری بروز منگل کو شام چار بجے مسجد خاتم الانبیاء میں منعقد ہوگا
کامیاب طالبات کو نقد اور قیمتی انعاما ت دیے جائیں گے۔

ٹیگس: حدیث ، مقابلہ ، مسجد
نظرات بینندگان
captcha