حسین اسدی: عید غدیرکی مناسبت سے قرآن و حدیث اولمپیک مقابلوں میں رجسٹریشن کا آغاز

IQNA

حسین اسدی: عید غدیرکی مناسبت سے قرآن و حدیث اولمپیک مقابلوں میں رجسٹریشن کا آغاز

14:48 - October 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1459622
بین الاقوامی گروپ: جامعہ المصطفی کے شعبہ قرآن و حدیث کے ڈائریکٹر کے مطابق بیسویں قرآن و حدیث اولمپیک مقابلوں میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا آغاز پیر ۱۳ اکتوبر یوم غدیر کے دن سے شروع کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- بیسویں قرآن و حدیث فیسٹیول مقابلوں کی اجرائی کمیٹی کے سربراہ نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عید غدیر کے مبارک دن سے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا اورقم سمیت ایران اور ایران سے باہر چالیس
ممالک میں یکم نومبر تک یہ عمل جاری رہے گا۔
اسدی نے قرآن وحدیث  اولمپیک مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ ہر سال ایک شعار کےساتھ مقابلے منعقد ہوتے ہیں اور گذشتہ سال " قرآن، روش زندگی " کا عنوان منتخب کیا گیا تھا اور اس سال کے مقابلے «ثقافت اور قرآنی انداز زندگی» کے شعار کے ساتھ مقابلے منعقد ہوں گے
ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ عنوان کے حوالے سے مقابلوں میں شعبوں اور حصوں کا انتخاب کیا جائے گا
جامعہ المصطفی قرآن و حدیث فیسٹیول مقابلوں کی اجرائی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ مختلف کیٹگری ، جیسے تحقیقی شعبے میں ایک بار،زبانی مقابلوں میں ایک اور تحریری میں دو شعبوں میں شرکت کے خواہشمند نام لکھوا سکتے ہیں ۔

1459403

نظرات بینندگان
captcha