سعودی میں خطاطی قرآن مقابلہ کا اعلان

IQNA

سعودی میں خطاطی قرآن مقابلہ کا اعلان

7:57 - May 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3511873
تہران(ایکنا) ملک فھد پبلیکیشن کے تعاون سے بین الاقوامی کتابت قرآن کریم مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد ماہر خطاطوں کو سامنے لانا ہے۔

الیوم نیوز کے مطابق ملک فھد پبلیکیشن کے تعاون سے سے قرآنی خطاطی مقابلہ بعنوان  «مصحف الموسس» منعقد کیا جارہا ہے۔

مذکورہ خوش خطی مقابلہ سعودی وزارت تبلیغات اسلامی کی جانب سے ملک فھد پبلیکیشن کے تعاون کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے جس کا مقصد قرآنی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

 

مذکورہ بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے بعد منتخب خطاطوں کے زریعے سے ملک فھد ادارے کے توسط سے قرآن کریم کی خطاطی کا پروگرام مدنظر ہے جب کہ خطاطوں کے درمیان ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے تجربوں سے استفادہ دیگر اہداف میں شامل ہے۔

توقع کی جاتی ہے کہ مقابلوں کے اہداف کا حصول ممکن ہوگا اور قرآن کریم کی خطاطی کے حوالے سے اس کاوش کا اہم بین الاقوامی کاوشوں میں شمار کیا جاسکتا ہے۔

اس مقابلے کا اہم مقصد قرآن خطاطوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انکی قدر دانی کرنا ہے جو کتاب خدا کی راہ میں خدمات انجام دیں رہے ہیں۔

مقابلوں کی شرایط کا اعلان جلد ہوگا اور خواہشمند افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے بائیوگرافی اس فارم کے ساتھ دیے گیے ایڈرس پر ای میل کریں۔/

.ketabat-almushaf@qurancomplex.gov.sa

4057561

نظرات بینندگان
captcha