یوپی کے بعد مدھیہ پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ کا گان لازمی کرنے پرسیاسی پارہ گرم

IQNA

یوپی کے بعد مدھیہ پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ کا گان لازمی کرنے پرسیاسی پارہ گرم

20:11 - May 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3511862
تہران ایکنا: اتر پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ کا گانا لازمی قرار دیئے جانے کے بعد مدھیہ پردیش کے مدارس میں بھی قومی ترانہ کا گانا لازمی کئے جانے سے متعلق سیاسی گھمسان شروع ہوگیا ہے۔

یوپی کے بعد مدھیہ پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ کا گان لازمی کرنے پرسیاسی پارہ گرمایکنا نیوز- اردو نیوز کے مطابق اتر پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ کا گانا لازمی قرار دیئے جانے کے بعد مدھیہ پردیش کے مدارس میں بھی قومی ترانہ کا گانا لازمی کئے جانے سے متعلق سیاسی گھمسان شروع ہوگیا ہے۔ بی جے پی لیڈران کے ذریعہ یوپی کی طرز پر ایم پی و دوسری ریاستوں میں قومی ترانہ کے گانے کو لازمی قرار دیئے جانے کو لیکر جہاں تحریک تیز کردی گئی ہے، وہیں مسلم تنظیموں کے ساتھ کانگریس نے بھی قومی ترانہ کے بہانہ مدارس کی شبیہ کو داغدار کرنے والوں کی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یوم آزادی (پندرہ اگست) اور یوم جمہوریہ (چھبیس جنوری) کے موقع پر قومی پرچم کو سلامی دینے کے ساتھ مدارس اسلامیہ میں قومی ترانہ کو جوش و جذبہ کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے، لیکن اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ذریعہ مدرسوں میں قومی ترانہ کے گان کو لازمی قرار دیئے جانے کے بعد مدھیہ پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ کے گان کی لازمیت کو لیکر بی جے پی لیڈران کے ذریعہ تحریک شروع کردی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ جن من گن ہونا چاہیئے ،سب جگہ ہونا چاہیے،اچھی بات ہے۔یہ تو سب جگہ ہونا چاہیئے راشٹر کا گیت ہے ،اس لئے سب جگہ ہو اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ سب جگہ ہو۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اتر پردیش کی طرز پر مدھیہ پردیش کے مدارس میں بھی لازمی ہوگا تو انہوں نے کہا کہ قابل غور بات ہے اور غور کیا جا سکتا ہے۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha