قرآنی مقابلہ «مولود کعبه» کا اہتمام

IQNA

قرآنی مقابلہ «مولود کعبه» کا اہتمام

6:29 - February 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3508939
تہران(ایکنا) آستانہ مقدس علوی نجف اشرف میلاد حضرت علی(ع) کی مناسبت سے آن لائن مقابلہ منعقد کررہا ہے۔

نجف اشرف میں آستانہ مقدس علوی نجف اشرف میلاد حضرت علی(ع) کی مناسبت سے آن لائن «مولود کعبه» قرآنی مقابلہ منعقد کررہا ہے ۔

 

آستانے کے نمایندے حسنین حرزالدین کا اس بارے میں کہنا تھا: قرآن کریم آستانہ علوی کے بیرون شعبے کے تعاون سے ولادت با  سعادت حضرت علی (ع) کا مقابلہ آن لائن منعقد کررہا ہے۔

 

حرز الدین کا کہنا تھا: مقابلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا اور هر روز ویب سایٹ کے زریعے سے پوچھا جائے اور درست جوابات دینے والوں کے درمیان قرعہ اندازی سے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مرکز قرآن کریم آستانہ مقدس علوی ولادت با سعادت امام علی (ع) اور اس مرکز کی سالگرہ کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد کررہا ہے جس میں کانفرنس، قرآنی نشست اور حسن قرآت شامل ہیں۔/

3955559

نظرات بینندگان
captcha