امریکا جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار

IQNA

امریکا جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار

15:43 - February 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3508924
امریکا نے کہا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے جسے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 سال قبل ترک کردیا تھا۔

مذکورہ پیش رفت امریکی انتظامیہ میں تبدیلی کی عکاس ہے، جس میں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے صدر جو بائیڈن کے اس مؤقف پر زور دیا کہ اگر تہران معاہدے کی مکمل پاسداری کرے تو واشنگٹن اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہوجائے گا جسے جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) کے نام سے جانا جاتا تھا۔

امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے برطانیہ، فرانس، جرمنی کے وزرائے خارجہ پر مشتمل گروپ ای 3 کے پیرس میں ہونے والے اجلاس میں ویڈیو میٹنگ کے دوران یہ خیال پیش کیا۔

چاروں اقوام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'اگر ایران جے سی پی او اے کے تحت اپنے وعدوں پر دوبارہ سختی سے عمل کرتا ہے تو امریکا بھی یہی کرے گا اور اس سمت میں ایران کے ساتھ بات چیت میں شامل ہونے کو تیار ہے'۔

 

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود رکھنے کے لیے جوہری معاہدہ کیا تھا جس میں یورپی ممالک بھی شامل تھے تاہم مئی 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

1154313

نظرات بینندگان
captcha