ٹرمپ کا تاریک دور تمام ہوا اور وائٹ ہاؤس میں نئے مکین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ۔

IQNA

ٹرمپ کا تاریک دور تمام ہوا اور وائٹ ہاؤس میں نئے مکین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ۔

18:22 - January 20, 2021
خبر کا کوڈ: 3508795
امریکی تاریخ میں پہلی بار سبکدوش امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے

امریکہ میں پینتالیسویں صدر ٹرمپ کا عہد تمام ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے اپنا الوداعی خطاب بذریعہ یوٹیوب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے دورِ صدارت میں مشکل اور سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کہ آپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔

ٹرمپ کا تاریک دور تمام ہوا اور وائٹ ہاؤس میں نئے مکین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ۔

امریکی صدر نے الوداعی خطاب میں یہ بھی کہا کہ اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار سبکدوش امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے، ٹرمپ آخری بار ائیر فورس ون پر فلوریڈا میں اپنے نجی ریزورٹ جائیں گے اور اسی کے ساتھ ہی عالمی سیاست کا ایک ڈراؤنا خواب بھی ختم ہوا اس لئے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور سب سے طاقتور ملک ہونے کا دعوی کرنے والے ذہنی مریض حاکم کا دور صدارت اپنے انجام کو پہنچا۔

ٹرمپ کا تاریک دور تمام ہوا اور وائٹ ہاؤس میں نئے مکین کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ۔

تاہم امریکہ اپنے جس دستور پر ناز کرتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ اس پر قلم پھیرے اور آئین میں اپنی ہی حماقتوں کو درست کرنے کی شق شامل کرے۔

نظرات بینندگان
captcha