اٹلی میں مساجد کی بندش

IQNA

اٹلی میں مساجد کی بندش

8:08 - February 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3507281
تہران( ایکنا) کرونا کی موجودگی کے بعد سے اٹلی میں تمام مصروفیات ختم اور مساجد بند کردی گئی ہیں۔

خبررساں ادارے الیوم 24 کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے اب تک چار افراد انتقال کرچکے ہیں اور سرکاری سطح پر تمام پروگرامز بند کرنے کے احکامات صادرت ہوچکے ہیں۔

 

اسی حوالے سے اٹلی میں اسلامی گروپس نے اعلان کیا ہے کہ تا اطلاع ثانوی تمام مساجد میں نماز باجماعت معطل کی گئی ہیں۔

 

اسلامی گروپس نے عوام سے کہا ہے کہ تمام حکومتی احکامات پر عمل در آمد یقنی بنائی جائے۔

 

کرونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں اکثر شہروں میں حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں اور عوامی اجتماعات اور فٹبال میچز کو کینسل کیے گیے ہیں۔

 

اٹلی میں چار فوت اور ۷۹ افراد کی کرونا بیماری کے بعد گیارہ شہروں میں اس کی تصدیق کی گیی ہے اور مختلف اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔/

3881220

 

نظرات بینندگان
captcha