کویت؛ اشاعت قرآن کا نیا ادارہ قائم

IQNA

کویت؛ اشاعت قرآن کا نیا ادارہ قائم

8:04 - February 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3507279
تہران( ایکنا) ادارہ قرآن و سنت کے ڈائریکٹر کے مطابق صوبہ«مبارک الکبیر» کے علاقے «صبحان» میں نیا اشاعتی مرکز قایم کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارےmenafn.com»،کے مطابق ادارہ قرآن وسنت اور علوم احادیث  کے ڈائریکٹر فهد الدیحانی کے مطابق صبحان کے علاقے میں مرکز کے قیام پر کام مکمل ہوچکا ہے اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے جلد اس میں کام کا آغاز ہوگا۔

 

وزارت تجارت کے تعاون سے اس ادارے کے فنڈ میں اضافے کی خبر دیتے ہوئے انکا کہنا تھا: مذکورہ منصوبہ جلد پارلیمنٹ میں فیصلہ سازی کے لئے پیش کیا جائےگا۔

 

الدیحانی کا کہنا تھا: قرار داد کی منظوری کے بعد کوشش کی جائے گی کویتی نسخوں کی خریداری کو ترجیح دی جائے۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآنی اشاعت کے لیے سالانہ ۱۲ میلین دینار مختص کیا گیا ہے اور ہر سال پانچ ملین قرآنی نسخوں کی اشاعت کا کام مکمل کیا جائےگا۔/

3881043

نظرات بینندگان
captcha