صھیونی نشین علاقوں پرراکٹ باری، ھتک حرمت کا رد عمل

IQNA

صھیونی نشین علاقوں پرراکٹ باری، ھتک حرمت کا رد عمل

8:34 - February 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3507275
تہران[ایکنا] القدس فورس نے جوان فلسطینی کی شہادت اور اس کی توہین کے جواب میں صھیونی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

العالم نیوز کے مطابق صھیونی میڈیا ے مطابق مقبوضہ علاقوں پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے اور مختلف علاقوں سے سائرن کی آوازیں آرہی ہیں۔

 

میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں اینٹی میزائیل سسٹم کی ہیں جو راکٹوں کو ہوا میں نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

 

سایرن کی آوازیں عسقلان ، غزہ کے مختلف علاقوں اور کیسوفیم کا اڑہ جو دیر البلح میں واقع ہے وہاں سے آرہی تھیں۔

 

صھیونی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر بیس راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

 

نتین یاہو نے ردعمل کے لیے مشورہ شروع کردیا ہے۔

 

جھاد اسلامی فورس نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

 

القدس فورس کے مطابق ۲۷ ساله فلسطینی جوان «محمد الناعم» کی شہادت اور اس کی لاش کی بیحرمتی کے جواب میں حملہ کیا گیا ہے۔

 

بنی گانتز کی جماعت اور انتخاباتی الاینس نے اعلان کیا کہ حملے کی وجہ سے شهر «عسقلان» میں منعقد ہونے والی نشست منسوخ کردی گیی ہے۔/

3880959

نظرات بینندگان
captcha