نائیجریا؛ «کادونا» کی عدالت نے تحریک اسلامی کے ۹۱ اراکین کو اعضاء آزاد کردیا

IQNA

نائیجریا؛ «کادونا» کی عدالت نے تحریک اسلامی کے ۹۱ اراکین کو اعضاء آزاد کردیا

8:14 - February 23, 2020
خبر کا کوڈ: 3507272
تہران[ایکنا] اسلامی تحریک IMN کے وکیل نے ان افراد کو قید بیجا میں رکھنے پر ہتک عزت اور تلافی کا مطالبہ کردیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق اسلامی تحریک نایجیریا کے اکیانوے اراکین کے بیگناہ قرار اور آزادی کے حکم کے بعد تحریک کے وکیل  باریسٹر مکسول کیون نے ان افراد کو قید میں رکھنے پر تلافی اور کمپنسیشن کا مطالبہ کردیا۔

 

کیون نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: حکومت کو اب نظر ثانی کرنی چاہیے اور چار سال قید میں رکھنے پر ان افراد کو تاوان ادا کرے۔

 

انکا کہنا تھا: ان افراد میں سے کئی اپنی نوکری اور روزگار سے محروم ہوچکے ہیں اور انکی غیرموجودگی میں انکے گھروں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لہذا انکی مدد کرنی چاہیے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اسلامی تحریک شیخ ابراهیم زکزاکی کی جماعت ہے اور ان افراد کو سال ۲۰۱۵ میں شهر زاریا سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ شیخ زکزاکی اور انکی اہلیہ محترمہ زینہ کو عدالتی حکم کے باوجود اب تک حکومت آزاد کرانے سے گریز کررہی ہے۔/

3880663

 

نظرات بینندگان
captcha