آیت‌الله سیستانی کے نمایندے نے «کرونا» روک تھام کا مطالبہ کردیا

IQNA

آیت‌الله سیستانی کے نمایندے نے «کرونا» روک تھام کا مطالبہ کردیا

7:27 - February 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3507267
تہران [ ایکنا] عراقی مرجع تقلید کے نمایندے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کرونا کی روک تھام کے حوالے سے کردار ادا کرے۔

خبررساں ادارے «المعلومة» کے مطابق  آیت‌الله العظمی سیستانی  کے نمایندے سید احمد الصافی نے کربلا میں صحن حرم مطهر امام حسین(ع) کے خطبے میں کہا: کرونا سے مقابلے کے لیے چین اور ان جیسے دیگر ممالک میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ کرونا سے مقابلے کے لیے حکومت سے تعاون کریں۔

 

سید احمد الصافی نے کہا کہ ذمہ دار افراد اس وائرس سے مقابلے کے لیے خدمات انجام دینے میں کوتاہی نہ کریں۔

 

انہوں نے بعض صحت کے مراکز میں مسائل کے حوالے سے کہا کہ سب کو ملک اس وباء سے نمٹنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 

آیت اللہ سیستانی کے نمایندے نے کہا کہ تمام صحت کے مراکز کو اس وباء سے بچنے اور مقابلے کے تیاری کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔/

3880365

نظرات بینندگان
captcha