پاکستان؛ اجتماعی شادی کا انعقاد

IQNA

پاکستان؛ اجتماعی شادی کا انعقاد

10:01 - August 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3506546
بین الاقوامی گروپ-مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ سٹی کے زیر اہتمام تقریب کوئٹہ میں منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- کامیاب اجتماعی شادیوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی 20 جوڑوں کی اجتماعی شادی منعقد کرنے میں کامیاب مجلس وحدت کامیاب ۔ کار خیر میں پیش پیش مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت سمیت مخیر حضرات دونوں ضلعی جنرل سیکریٹریز کابینہ اراکین مخلص کارکنوں خواتین اور جوانوں کی خلوص اور محنت کے نتیجے میں ایک اور تقریب منعقد ہوئی۔

منتظمین کے مطابق آج نئی نسل کو مہنگائی نت نئی رسومات مہنگی اخراجات جیسی مشکلات کا سامنا ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت کم وسائل کے باوجود جوانوں کی شادی خانہ آبادی میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اجتماعی شادی جیسی سادہ مگر پر وقار اقدامات خوش آئند عملی اقدامات آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس اجتماعی شادی میں بھی کسی ایک خاص قوم قبیلہ یا مسلک کے جوان جوڑے نہیں بلکہ کوئٹہ شہر میں بسنے والے برادران اہل سنت کے جوڑے بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جناب ناصر شیرازی نے خصوصی شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر اسلامی نطریاتی کونسل پاکستان جناب قاری عبدالرشید تھے ۔

پاکستان؛ اجتماعی شادی کا انعقاد

مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب ناصر شیرازی نے کہا کہ مسلہ کشمیر پر امت مسلمہ کی خاموشی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا ایم ڈبلیو ایم پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اتحاد بین المسلمین کے داعی دینی سیاسی جماعت ہے بھارت سمیت دنیا بھر کے ظالموں کیخلاف آواز بلند کرنا اور مظلوموں کا ساتھ دینا مومن کا شیوہ رہا ہے مسلہ کشمیر پر ہمارا موقف منطقی ہے بھارتی جارحیت سے خطہ کی امن کو خطرہ ہے ناصر شیرازی نے کہا کہ اس طرح کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد وہ بھی برادران اہل سنت کو شامل کرنے سے انتہائی خوشی ہوئی ۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ اتحاد امت سے ہی اسلام دشمن قوتوں کے ارادوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ سٹی کے جنرل سیکریٹری ارباب لیاقت علی نے کہا کہ مہنگائی اور بے جا رسومات سے نئی نسل کو کئی مشکلات کا سامنا ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان مشکلات کو کم کرنے کیلئے اس طرح کے مثبت خدمات انجام دیتی رہیگی ۔

نظرات بینندگان
captcha