سعودی عرب؛ اذان و قرآن مقابلوں کا دوسرا مرحلہ

IQNA

سعودی عرب؛ اذان و قرآن مقابلوں کا دوسرا مرحلہ

9:45 - August 26, 2019
خبر کا کوڈ: 3506544
بین الاقوامی گروپ- خوبصورت ترین تلاوت اور اذان کے مقابلوں کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکا ہے.

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «صدی البلد» کے مطابق سعودی فلاحی ادارے کے تعاون سے اذان و تلاوت کے بین الاقوامی مقابلوں میں ۱۶۲ ممالک سے ۴۲ ہزار شرکاء نے اذان اور تلاوت کی فائل ویب سائٹ https://quranathanawards.com ارسال کرچکے ہیں ۔

 

مقابلوں کے پہلے مرحلے میں ۲۴۷۶۶ افراد نے تلاوت اور ۱۷۳۴۷ دیگر نے اذان ریکارڈ کرکے آڑیو فائل ارسال کیے تھے۔

 

مذکورہ مقابلہ سعودی فلاحی مرکز کے سربراہ ترکی الشیخ، کی تجویز پر شروع کیا گیا ہے اور دنیا بھر سے اسکا پھرپور استقبال کیا گیا اور سعودی کے اندر سے ۹۰۸۲ افراد شریک ہوئے تھے۔

 

مصرسے ۵۱۸۴  پاکستان سے ۱۸۲۲ سے، انڈونیشیاء سے ۱۸۰۱ اور بھارت سے با ۱۲۲۵ افراد شریک ہوئے تھے جبکہ باقی افراد دیگر ۱۵۷ ممالک سے شریک تھے. اذان میں سعودی کے  ۷۱۶۷ مصر سے ۲۸۷۲ اور پاکستان سے ۲۱۹۳ جبکہ انڈونیشیاء کے  ۱۰۶۴ اور انڈیا کے ۹۵۶ امیدوار شریک تھے جبکہ باقی کا تعلق ۱۵۷ دیگر ممالک سے تھا۔

 

مقابلوں کے اس مرحلے میں انتخاب کا عمل مکمل ہوگا جسکی مدت ایک مہینہ مقرر کیا گیا ہے اور اسکے بعد منتخب امیدواروں کو رسمی طور پر دعوت دی جائے گی۔

 

اگلے مہینے سے فائنل مقابلوں کا آغاز ہوگا اور کامیاب قرآء اور موذن میں انعامات دیے جائیں گے۔ پہلی پوزیشن لینے والے قاری کو پانچ ملین ریال اور اذان میں اول آنے والے موذن کو دو ملین سعودی ریال انعام دیا جائے گا۔/

3837310

 

نظرات بینندگان
captcha