عراق؛ بچوں کے درمیان گروپس قرآنی مقابلہ + تصاویر

IQNA

عراق؛ بچوں کے درمیان گروپس قرآنی مقابلہ + تصاویر

10:25 - August 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506533
بین الاقوامی گروپ- اجتماعی قرآنی مقابلہ کربلا معلی میں منعقد کیا گیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ویب سائٹ «alkafeel.net/quran کے مطابق «امیرالقراء» پروگرام میں شریک طلبا کے درمیان گروپ کی شکل میں قرانی مقابلہ منعقد ہوا جسمیں پانچ بچوں کے گروپ پر مشتمل آٹھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

 

تین مرحلوں میں ہونے والے مقابلے میں تلاوت عراقی اور مصری طرز پر، تقلیدی تلاوت اور سوال و جواب کے شعبے شامل تھے۔

 

مذکورہ مقابلوں کی ڈکومنٹری جلد آستانہ حسینی کے چینل سے نشر کی جائے گی۔

 

قرآنی پروگرام «امیر القراء» عراقی بچوں کی صلاحیتوں کو نکھانے اور سامنے لانے کے لیے آستانہ عباسی کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا

 

 

مذکورہ پروگرام گذشتہ پانچ سالوں سے گرمیوں کی چھٹیوں میں منعقد کیا جاتا ہے جنمیں نوجوان طلبا عراق کے مختلف شہروں سے شریک ہوتے ہیں اور انکو خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔

 

قرآنی پروگرام میں قرآت کے اصول، صوت و لحن ، طرز تقلید کے علاوہ عقائد کے مسایل اور دیگر شرعی احکامات بھی سکھائے جاتے ہیں ۔/

 

3836841

نظرات بینندگان
captcha