ایران ؛ ستائیسویں قرآنی نمایش میں جدت

IQNA

ایران ؛ ستائیسویں قرآنی نمایش میں جدت

9:12 - May 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3506111
بین الاقوامی گروپ- ادارہ قرآن و عترت کے سیکریٹری نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس سال نمائش میں جدت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ قرآن وعترت کے مشیر عبدالھادی فقھی زادہ نے ستائیسویں بین الاقوامی قرآنی نمایشگاہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا : اس سال مقابلوکی رونق میں اضافہ ہوا ہے اور قومی ثقافتی ادارے بھی نمایش میں شریک ہیں ۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس سال صادرات بینک کا خصوصی تعاون بھی شامل ہے اور انکے تعاون سے کافی ثقافتی اور انتظامی کام انجام دیے گیے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ سات سو نئے آئیڈیاز نمایش میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی جنمیں سے ایک سو چھبیس پر اتفاق کیا گیا اور نمائش آج سے عوام کے لیے اوپن ہے جو انیس رمضان تک جاری رہے گی۔

 

قرآن نمایشگاہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس سال کوشش کی گیی کہ نمایش میں اس سال زیادہ اداروں کو شامل کی جائے جبکہ بیرون ملک قرآنی اداروں کو بھی سہولت کے ساتھ شرکت کا موقع دیا جائے۔/

3810641/126

نظرات بینندگان
captcha