مصر؛ تاریخی قرآن مرمت کے بعد کہاں ہے؟

IQNA

مصر؛ تاریخی قرآن مرمت کے بعد کہاں ہے؟

8:02 - November 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3505352
بین الاقوامی گروپ- وزارت ثقافت کے مطابق « عثمان بن عفان» سے منسوب قرآن قدیم ترین نسخوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

ایکنا نیوز- ای اخبار «الیوم السابع» کے مطابق وزارت ثقافت مصر اور انجمن «المکنز الاسلامی» کے تعاون سے «مصحف عثمان بن عفان» کے تاریخی نسخے کی مرمت کے اختتام پر گذشتہ سال اگست کو جشن منایا گیا۔

 

جشن تقریب کے بعد اس قرآن کی خبر نہ تھی اور اسی حوالے سے الیوم السابع نیوز کے نمایندے نے قومی لایبریری کا دورہ کیا اور «مصحف عثمان بن عفان» کے حوالے سے سوال کیا کہ وہ کہاں ہے؟

 

لایبریری انچارج هشام عزمی نے جواب میں کہا: قرآن مجید کا یہ تاریخی نسخہ اب تک مرمت سیکشن میں موجود ہے اور لایبریری کا ارادہ ہے کہ اس کی نمایش کے لیے تقریب منعقد کرے۔

 

انکا کہنا تھا کہ متعقلہ اداروں سے صلاح و مشورت جاری ہے اور بہترین مقام کے انتخاب کے بعد عوامی نمایش کا اہتمام کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ «مصحف عثمان بن عفان» کو تیسرے خلیفہ سے منسوب قرار دیا جاتا ہے اور سال پچیس ہجری کو انکے حکم پر لکھا یہ قرآن دیگر اسلامی شہروں کو ارسال کیا گیا۔/

سرنوشت قرآن مرمت‌شده مصر چه می‌شود؟

 

3764214

نظرات بینندگان
captcha