ترکی کی مسجد کا 'قبلہ' 37 برس بعد درست کردیا گیا

IQNA

ترکی کی مسجد کا 'قبلہ' 37 برس بعد درست کردیا گیا

8:27 - October 19, 2018
خبر کا کوڈ: 3505239
بین الاقوامی گروپ- ترکی میں ایک مسجد میں نمازی تقریباً 4 دہائیوں تک غلط رخ پر نمام پڑھتے رہے لیکن نئے امام نے اس غلطی کی نشاندہی کردی۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترک اخبار ڈیلی صباح نے بتایا کہ ترکی کے مغربی صوبے یلووا میں قائم مسجد کی تعمیر میں ایک اہم غلطی سامنے آئی جس میں نمازی حضرات جنہیں قبلہ رخ ہونا تھا، وہ قبلے سے 33 ڈگری غلط سمت میں سجدہ کرتے تھے۔

تاہم مسجد میں گزشتہ سال تعینات ہونے والے امام نے مسجد کی تعمیر اور اس کے غلط سمت ہونے کی اطلاعات پر مقامی علماء کرام سے مشاورت کی۔

علماء کرام نے مسجد کے حوالے سے اطلاعات کی تصدیق کی اور کہا کہ 1981 میں جب مسجد کی تعمیر کی جارہی تھی تب سے ہی اس کا محراب غلط جگہ پر تعمیر کیا گیا تھا۔

مسجد کے امام نے فوری طور پر کارپٹ پر سفید پٹیاں لگا کر نمازیوں کو صحیح سمت میں نماز پڑھنے کی ہدایت جاری کی۔

امام کا کہنا تھا کہ ہم نے اس صورتحال کے حوالے سے علماء کرام سے بات کی ہے جنہوں نے ہمارے اقدام پر مثبت رد عمل دیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha