مصر؛ بین الاقوامی «صدور فتوا اور نو اندیشی» کانفرنس کا انعقاد

IQNA

مصر؛ بین الاقوامی «صدور فتوا اور نو اندیشی» کانفرنس کا انعقاد

6:36 - October 17, 2018
خبر کا کوڈ: 3505232
بین الاقوامی گروپ ــ « صدور فتوا، تجدید فکر ؛ نظریہ اور عمل» کے عنوان سے تین روزہ کانفرنس میں 73 ممالک کے مفتی اور علما شریک ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے مصراوی کے مطابق مصر کے مطابق دارالافتاء مرکز کے تعاون اور مصری صدر کی حمایت سے « صدور فتوا، تجدید فکر ؛ نظریہ اور عمل» کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس گذشتہ روز قاہرہ میں شروع ہوچکی ہے۔

 

بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز مصری مفتی شوقی اعلام کے خطاب سے شروع ہوا جسکے بعد مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعہ نے مصری وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔

 

تین روزہ کانفرنس کے پہلے دن دو خصوصی نشستیں منعقد کی گییں جنمیں عالم اسلام کے علما اور مفتیوں نے فتوے کے صدور کے حوالے سے اظھار خیال کیا ۔/

3756405

نظرات بینندگان
captcha