ڈی آئی خان میں خودکش دھماکا، تحریک انصاف کے امیدوار جاں بحق

IQNA

ڈی آئی خان میں خودکش دھماکا، تحریک انصاف کے امیدوار جاں بحق

18:03 - July 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504859
بین الاقوامی گروپ: تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی سے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پورخودکش حملے میں شہیدہو گئے ہیں،حملے میں ان کے ڈرائیور بھی شہید ہوئے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی سے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پورخودکش حملے میں شہیدہو گئے ہیں،حملے میں ان کے ڈرائیور بھی شہید ہوئے۔


آج صبح ڈی آئی خان میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہواتھا جس کے نتیجے میں وہ اپنے ڈرائیور سمیت شدید زخمی ہو گئے تھے ،امدادی کارکنوں نے انہیں اور دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ان کے ڈرائیور راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔

 

اکرام اللہ خان گنڈا پور سمیت دیگر زخمیوں کے علاج کے لئے قریب واقع طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں پشاور منتقل کیاگیا ان کا علاج جا ری تھا کہ دوران علاج وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے خالق حقیقی سے جا ملے۔واقعے میں دیگر3زخمیوں کو جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں علاج جا ری ہے۔

نظرات بینندگان
captcha