ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عرب الیوم کے مطابق «الباب» شہر میں غوطیہ شرقیہ سے تعلق رکھنے والے حفاظ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب منعقد کی گیی۔
تقریب میں ۸ سے ۱۵ کے انیس بچوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیے گیے۔
غوطہ شرقیہ کے اسلامی مرکز کے سابق صدر«ابوموفق» نے کہا: جنگ سے پہلے ان بچوں نے حفظ مکمل کرلیا تھا تاہم جنگ کی وجہ سے انکی حوصلہ افزائی کی تقریب منعقد نہیں ہوسکی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ حفاظ بچوں کی تعداد پینتس تھی تاہم اس وقت صرف انیس بچے دستیاب ہوسکے تھے۔
ابوموفق کا کہنا تھا کہ جنگ و تباہی کے سائے میں ایسے کارنامے قابل قدر ہیں۔
حوصلہ افزائی کی تقریب الباب شہر کی جامع مسجد «اسامه بین ابوزید» میں منعقد کی گیی ۔/