ایکنا نیوز- عربی میڈیا 48 کے مطابق یونیورسٹی استاد اور حافظ قرآن فادی محمد البطش کو کوالالمپور کے شمالی شہر«گومباک» میں قتل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حافظ قرآن کو صبح نماز فجر کے لیے مسجد جاتے ہوئے نامعلوم موٹرسایکل سواروں نے نشانہ بنایا اور ایک گولی سر میں لگنے کی وجہ سے انکی موت واقع ہوئی۔
فادی محمد بطش غزہ سے تعلق رکھتا تھا اور ملایشیاء کی «گومباک» یونیورسٹی میں تدریس میں مصروف ہونے کے ساتھ مسجد میں امامت کے فرایض بھی انجام دیتے تھے۔
پینتیس سالہ فادی البطش حافظ قرآن ہونے کے علاوہ معروف تجزیہ نگار بھی تھے اور انکو اس شعبے میں بہترین عرب تجزیہ نگار کا ایوارڈ بھی مل چکا تھا ۔
حماس کے رہنما خالد بطش نے اس قتل میں «موساد» کو ذمہ دار ٹھرایا ہے ۔/