جرمنی کی «مونسٹر» یونیورسٹی میں اسلامی شناسی کا کورس

IQNA

جرمنی کی «مونسٹر» یونیورسٹی میں اسلامی شناسی کا کورس

8:57 - April 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504471
بین الااقوامی گروپ: «مونسٹر» یونیورسٹی جرمنی کی ان یونیورسٹیوں میں سے شمار کیا جاتا ہے جہاں اسلامی شناسی پر مناسب کام کیا جاتا ہے۔

جرمنی کی  «مونسٹر» یونیورسٹی میں اسلامی شناسی کا کورس

ایکنا نیوز- یورپ کے اسلامک ٹیلگرام چینل کے مطابق «مونسٹر» میں عربی اور اسلامک ریسرچ کے شعبوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول تک طلباء مشغول تحصیل علم ہیں۔

 

ماسٹر لیول میں اسلام شناسی- عربک اسٹڈی (Islamwissenschaft/Arabistik  کے عنوان سے عربی زبان میں  درس دیا جاتا ہے البتہ طلبا کی خواہش پر ترکی اور فارسی میں بھی درس کا اہتمام موجود ہے ۔

 

جرمنی کی اکثر یونیورسٹیوں میں آرٹس کے شبعوں میں اس سطح پر مطالعے کے لیے دو شعبوں کا انتخاب کرنا پڑتا ہے ایک میں شعبہ اور ایک ثانوی شعبے کے عنوان سے طلبا کو انتخاب کے لیے کہا جاتا ہے ۔

 

«مونسٹر» یونیورسٹی میں اسلام شناسی کے حوالے سے مختلف شعبے موجود ہیں اورطلبا اپنے زوق کے مطابق شبعوں کا انتخاب کرسکتا ہے۔

 

تاریخ و جامعه، ادبیات عرب، اسلامی حقوق اور معارف اسلامی کا شعبہ شامل ہے اور ان شعبوں میں سے ایک کو میں سبجیکٹ کے طور پر انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

 

پی ایچ ڈی لیول کے لیے بھی مختلف شعبوں میں مختلف مضامین اور عنوانات شامل ہیں ۔

 

اس علمی مرکز کے مختلف تحقیقی شعبوں میں جرمن محققین بھی مسلم اسکالروں کے دوش بدوش معاونت کرتے رہتے ہیں۔/

 

3707392

نظرات بینندگان
captcha