پینتیسویں قرآنی مقابلوں کے دوسرے دن؛ «طلباء» اور «خواتین» مقابلے سرفہرست

IQNA

پینتیسویں قرآنی مقابلوں کے دوسرے دن؛ «طلباء» اور «خواتین» مقابلے سرفہرست

8:53 - April 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504469
بین الاقوامی گروپ: تہران میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے دوسرے دن مدارس کے طلباء اور خواتین مقابلے توجہ کا مرکز بنے رہیں

پینتیسویں قرآنی مقابلوں کے دوسرے دن؛«طلباء» اور «خواتین» مقابلے سرفہرست

ایکنا نیوز- مقابلوں کے دوسرے دن  سنیر اور اسپشل افراد کے درمیان مقابلہ جاری رہا ، صبح کے وقت تلاوت کے ساتھ مقابلہ شروع ہوا اور پندرہ قاری اور حفاظ کرام سنیر اور اسپشل افراد کے مقابلوں میں شامل تھے جنہوں صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

 

سیکنڈ شفٹ کے مقابلے ایران کے قاری «مختار دهقان» کی تلاوت سے شروع ہوا جسکے بعد  تین حافظ اور چالیس قراء نے سنیر گروپ میں تلاوت کا اعزاز حاصل کیا ۔

 

دوسرے دن کے مقابلوں کی خاص بات «مشکات» کے عنوان سے محفل مشاعرے کا انعقاد تھا جسمیں ایرانی شاعروں کی بڑی تعداد شامل تھی ۔

 نماز کے وقت ایران کے حمیدرضا احمدی وفا کی خوبصورت اذان سے شرکاء محظوظ ہوئے اور داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

 اس دن تہران کے ہوٹل ارم میں خواتین کے حفظ مقابلوں کا بھی آغاز ہوا جسمیں اٹھائیس نمایندے شریک ہیں۔

 

قم میں مدارس کے طلبا کے درمیان مقابلوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے جسمیں چالیس ممالک سے  ۷۱ نمایندے شریک ہیں اور مقابلے مدرسہ امام موسی کاظم کے پیغمبراعظم(ص) ہال میں تحقیقی قرائت ، حفظ کل اور خطابه قرآن کے شعبوں میں شروع ہوچکے ہیں ۔

 

مقابلوں کے دوسرے دن ہال میں شرکاء کی تعداد پہلے دن کی نسبت کم تھی اور معروف شخصیات کا فقدان بھی نمایاں رہا ۔/

3707678

نظرات بینندگان
captcha