عربوں نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنی شکست خود رقم کی

IQNA

عربوں نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنی شکست خود رقم کی

10:01 - January 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3504093
بین الاقوامی گروپ: مصر میں جامعہ الازہر کے سربراہ مفتی احمد الطیب نے عرب ممالک کی زبوں حالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنی شکست خود عربوں نے رقم کی

ایکنا نیوز- شفقنا- الازہر کے سربراہ احمد الطیب نے بیت المقدس کی مدد کے سلسلے میں عالمی کانفرنس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں ہماری کمزوری ، ذلت اور رسوائی کا کوئی شرعی عذر نہیں ہے ہمارے پاس وسیع پیمانے پر مادی اور انسانی وسائل موجود ہیں اگر ہم چاہییں تو ان تمام وسائل سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں اسرائیل کو پولیس کا کردار ادا کرنے کے لئے بھر پور امداد فراہم کررہا ہے۔ شیخ الازہر نے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور ہمیں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی روش کو تبدیل کرنا چاہیے۔

انکا کہناتھا کہ اسلام امن پسند دین ہے لیکن اس کا ذلت و خواری اور ظلم و ستم کے سامنے تسلیم ہونے سے کوئی ربط نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے درمیان ایسا دشمن موجود ہے جو صرف طاقت کی زبان  بولتا اور سمجھتا ہے ایسے دشمن سے امن و صلح کی بات کرنا ہمارے لئے ننگ و آر کا باعث ہے۔

نظرات بینندگان
captcha