مارچ میں؛ طرابلس قرآنی مقابلوں کا آخری مرحلہ

IQNA

مارچ میں؛ طرابلس قرآنی مقابلوں کا آخری مرحلہ

7:53 - January 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504074
بین الاقوامی گروپ: لبنان میں قرآنی مقابلوں کا فائنل راونڈ «عزم طرابلس» مارچ کے اواخر میں «طرابلس» میں منعقد ہوگا

مارچ میں؛ طرابلس قرآنی مقابلوں کا آخری مرحلہ

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  lebanon24.com؛  کے مطابق  لبنان میں قرآنی مقابلوں کا فاینل راونڈ «عزم طرابلس» شہر طرابلس کے علمی مرکز «علم و علما» میں منعقد ہوگا

 

مقابلوں میں تجوید اور حفظ مقابلے اکیس مارچ سے چھبیس مارچ تک منعقد ہوئے تھے تاہم وزیراعظم کے حکم پر اس مرحلے میں صرف ملکی قرآء اور حفاظ کرام شرکت کررہے ہیں۔

 

قرآنی مقابلے «عزم طرابلس» لبنان کے دارالفتوای مرکز اور انجمن «عزم و سعادت» فلاحی ادارے کے تعاون سے منعقد ہوں گے۔

 

مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج عبدالاله میقاتی نے خواتین اور مردوں کے الگ الگ مقابلے کے حوالے سے کہا : اس سال عزم طرابلس قرآنی مقابلوں کے حفظ اور تجوید میں ٹوٹل ۶۰ حفاظ لبنان کے مختلف شہروں سے شریک ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ آیندہ مقابلے ایک سال بین الاقوامی اور ایک سال قومی سطح پر منعقد ہوں گے جبکہ عالمی معیار کے مطابق ماہرین کو مقابلوں میں ججز کے طور پر دعوت دیے جائیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مقابلوں کا پہلا مرحلہ گذشتہ جمعرات سے شروع ہوا تھا جو گیارہ فروری تک جاری رہے گا۔

 

مقابلوں میں مصر کے قاری أحمدعيسى معصراوي، لبنان کے قاری محمود عكاوي، بلال بارودي، شيخ قراء صيدا إبراهيم عقاد، شيخ قراء البقاع علي غزاوي، شيخ قراء قلمون اورالكورة والبترون زياد الحج لبنان سے ججز کے فرایض انجام دیں رہے ہیں۔

 

حفظ و تجوید کے مقابلوں کے علاوہ اہم قرآنی خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریبات کے ساتھ «صلح ، قرآن کریم کی نظر میں » اور «صلح اقتصادی اور قرآن کریم» نشتیں بھی مقابلوں کے ہمراہ منعقد ہوں گی/.

3681476

نظرات بینندگان
captcha