ایکنا نیوز- روزنامہ جنگ کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک شخص کا حجاب پہنی پاکستانی نژاد کینیڈین 11سالہ طالبہ پر حملہ کردیا۔ کینیڈین وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا ۔
خولہ نعمان کہتی ہیں کہ ملزم نے حجاب قینچی سے کاٹنے کی دو بار کوشش کی ۔ ملزم کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور حلیے سے ایشیائی باشندہ لگتا ہے، جس کی عمر 20 سال ہے۔
دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈونے واقعہ کا نوٹس لےلیا۔