جرمنی میں «قرآن اور اخلاق» نشست کا انعقاد

IQNA

جرمنی میں «قرآن اور اخلاق» نشست کا انعقاد

8:09 - October 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3503701
بین الاقوامی گروپ: جرمن شہر ھمبرگ میں ایرانی خاتون دانشور حکیمہ دبیران کے ساتھ " خاندان،اولاد کی تربیت اور ایرانی حکمت " کے عنوان سے علمی نشست منعقد کی گیی

جرمنی میں «قرآن اور اخلاق» نشست کا انعقاد


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت وتعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی خاتون دانشسور اور محقق حکیمه دبیران جو ان دنوں جرمنی کے دورے پر ہیں انکی سرپرستی میں مختلف شہروں میں علمی اور تربیتی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے

خاندان کا کردار،والدین اور اولاد کے حقوق اور ذمہ داریاں،عرفان،معنویت اور عصر حاضر، روحانیت سب کے لیے ، جرمن اسلام شناس خاتون آنہ ماری شیمل کی عرفانی شخصیت اور ان جسیے موضوعات پر حکیمہ دبیران مختلف نشستوں میں لیکچر دیں رہی ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ ایرانی خاتون دانشور کو قرآن كریم، احادیث، ایرانی فلسفے، شاعری اور معروف شعراء جسیے مولوی، حافظ، فردوسی، سعدی، پروین اعتصامی وغیرہ سے اچھی شناخت کی وجہ سے خطابت میں کمال حاصل ہے اور وہ اپنی گفتگو سے سننے والوں پر اچھا اثر ڈال دیتی ہیں۔

حكیمه دبیران بیرون ملک آباد ایرانی مرکز اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے جرمنی کے دورے پر ہیں ./

3654951

نظرات بینندگان
captcha